6 مئی، 2018، 6:14 PM

پاکستان میں ماں سمیت تین بچیوں کا بہیمانہ قتل

پاکستان میں ماں سمیت تین بچیوں کا بہیمانہ قتل

پاکستان میں ہری پور کے نواحی علاقے بانڈی میں ماں سمیت تین بچیوں کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں ہری پور کے نواحی علاقے بانڈی میں ماں سمیت تین بچیوں کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ۔ ہری پورپولیس کے مطابق ماں بیٹیوں کو کسی نے باندھ کر قتل کیا ہے ،خاتون سمیت تینوں بچیاں گھر میں اکیلی تھیں۔ذرائع کے مطابق چاروں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے خان پور تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔ مقتولین میں صدف اختر زوجہ شفاقت زمان ،ایمان شہزادی عمر 9 سال،زرقہ شہزادی عمر سات سال اورزینب شہزادی عمر5 سال شامل ہیں۔

News ID 1880527

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha